عالمی بینک کورونا سے نمٹنے کیلئے  100ممالک کو مزید ایک کھرب 60ارب ڈالر دیگا 

عالمی بینک کورونا سے نمٹنے کیلئے  100ممالک کو مزید ایک کھرب 60ارب ڈالر دیگا 

  

 واشنگٹن (آن لائن) عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے متنبہ کیا ہے کہ کوویڈ -19کی وجہ سے دس کروڑ افراد دوبارہ انتہائی غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اگر وبا ئی صورت حال بگڑتی رہی تو یہ تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔ورلڈ بینک نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال کا جواب دینے کیلئے جون 2021 تک 100 ممالک کو 1 کھرب 60 ارب امریکی ڈالر کے فنڈز فراہم کرے گا۔رواں سال ماہِ جون کے آخر تک عالمی بینک نے تقریباً 21 ارب امریکی ڈالر جاری کیے ہیں۔اس کے باوجود، انتہائی غریب افراد کی تعداد اب بھی بڑھ رہی ہے۔ وبا کے دوران ملازمتوں میں کمی اور اشیاء کی فراہمی کے مسائل کی وجہ سے لوگوں کو خوراک کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے اور اسی باعث صورتِ حال خراب ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ معاشی بحران جتنا طویل ہو گا اتنے ہی زیادہ لوگ دوبارہ غربت کا شکار ہوں گے۔

عالمی بینک

مزید :

صفحہ اول -