ایف بی آر کا امپور ٹرز، ایکسپورٹرز کو 5بری سہولتیں دینے کا اعلان 

ایف بی آر کا امپور ٹرز، ایکسپورٹرز کو 5بری سہولتیں دینے کا اعلان 

  

 لاہور(آئی این پی) ایف بی آر نے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو5بڑی سہولتیں دینے کا اعلان کردیا، درآمدات اور برآمدات کیلئے نئے رولز میں مال کی کلیئرنس میں تاخیر مکمل طور پر ختم کردی جائیگی، ٹیکسز اور ڈیوٹیز کا پیشگی تعین کردیا جائے گا، 75فیصد مال گرین چینل کے ذریعے کلیئر کرنے کی سہولت بھی ملے گی۔رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو5بڑی سہولتیں دینے کا قانون لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نئے قانون اورقواعدوضوابط کے تحت مال کی کلیئرنس میں تاخیر مکمل طور پر ختم کردی جائے گی۔ نئے رولز30ستمبر تک لاگو کردئیے جائیں گے۔ اسی طرح نئے رولز میں ٹیکسز اور ڈیوٹیز کا پیشگی تعین کردیا جائے گا۔ 75فیصد گرین چینل کے ذریعے کلیئر کرنے کی سہولت بھی ملے گی۔ایف بی آر کے نئے رولز میں ٹیکسز اور جرمانوں کی ادائیگی الیکٹرانک بینک ترسیل کے ذریعے کرنے کی اجازت ہوگی۔

سہولتیں 

مزید :

صفحہ اول -