شہباز شریف کے داماد علی عمران کی حوالگی برطانوی محکمہ داخلہ ڈیڑھ ماہ سے خاموش

شہباز شریف کے داماد علی عمران کی حوالگی برطانوی محکمہ داخلہ ڈیڑھ ماہ سے ...

  

 اسلام آباد (آئی این پی)  وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کی حوالگی کے لئے برطانیہ کو گزشتہ ماہ خط لکھا تھا تاہم برطانوی محکمہ داخلہ کی طرف سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ نیب ذرائع کے مطابق کرپشن کیس میں نیب لاہور کو مطلوب علی عمران برطانیہ فرار ہو گئے تھے۔  برطانوی محکمہ داخلہ کو باہمی قانونی معاونت کے معاہدے کے تحت علی عمران کی گرفتاری کے لئے درخواست کی گئی لیکن ڈیڑھ ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

حوالگی درخواست 

مزید :

صفحہ اول -