دھان کی فصل کیلئے پیسٹ سکاؤٹنگ جاری رکھنے کی ہدایت  

دھان کی فصل کیلئے پیسٹ سکاؤٹنگ جاری رکھنے کی ہدایت  

  

فیصل آباد (اے پی پی) ماہرین زراعت نے دھان کی فصل کے پتوں پر بھورے دھبوں کی بیماری، پتوں کے جراثیمی جھلساؤ، دھان کے بھبھکا یا بلاسٹ، دھان کی بکائنی اور تنے کی سڑن سے بچاؤ کیلئے کاشتکاروں کو پیسٹ سکاؤٹنگ جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فصل کو سنڈیوں اور مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے کسی غفلت یاکوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ان بیماریوں کا حملہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتاہے۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ دھان کا بھبھکا ان کھیتوں میں زیادہ ہوتا ہے جہاں پانی کھڑا نہیں رہ سکتا لہٰذا ایسے کھیتوں میں گوبھ سے لے کر مونجر نکلنے کے دو ہفتے بعد تک سوکا نہ لگنے د یں بلکہ کوشش کریں کہ کھیت گارہ کی حالت میں ر ہے۔

مزید :

کامرس -