مالی سال کا پہلا سال،پک اپ کی فروخت میں کمی

مالی سال کا پہلا سال،پک اپ کی فروخت میں کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں پک اپ گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں 15.62 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹوموبائل ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے  مطابق جولائی 2020ء میں ملک میں 1312 یونٹ پک اپ گاڑیوں کی پیداواراور1133 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کے پہلے مہینہ کے مقابلے میں 15.62 فیصد کم ہیجولائی میں سوزوکی راوی کے 489  یونٹس، ٹویوٹا ہائی لکس کے 486  یونٹس، جے اے سی کے 52 یونٹس اورڈی میکس کے 40 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -