محر م الحرام کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے،حنیف پتافی
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر): مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے ڈپٹی کمشنرطاہر فاروق کے ہمراہ پیدل چل کر محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا انہوں نے روٹس پر صفائی ستھرائی،سکیورٹی،سیوریج اور دیگر معاملات کاجائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و سی ای او سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق،اے سی صدر ملک راشد نعمت، ڈی ایس پی سٹی عمران رشید،سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن افتخار احمد اور دیگر افسران ہمراہ تھے(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
۔واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے مشیر صحت محمد حنیف پتافی کو ضلع ڈیرہ غازی خان میں محرم الحرام کے انتظامات کی نگرانی سونپی ہے جس کے تحت انہوں نے انتظامی افسران کے ہمراہ محرم الحرام کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے اہم مجالس کے مقامات پر ریسکیو 1122،ہیلتھ،کارپوریشن،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر محکموں کے فیلڈ کیمپس کا بھی جائزہ لیامشیر صحت نے لائسنس داران سے ملاقات کر کے مسائل دریافت کئے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام مسائل فوری حل کرائیں گے مشیر صحت نے مجالس اور جلوسوں کے منتظمین سے کہا کہ وہ محرم الحرام کے قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کرائیں۔ملک سے ابھی کورونا ختم نہیں ہوا، ذرا سی لاپرواہی اور بد احتیاطی سے وائرس کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے اس لئے محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایا کہ محرم الحرام کی سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم فنکشنل کردیا گیا ہے اور کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم میں تمام متعلقہ محکموں کے نمائندے عاشورہ تک چوبیس گھنٹے موجود ہوں گے انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم میں تمام چیزوں کو مانیٹر کر رہے ہیں مجالس اور جلوس کے دوران عزاداروں کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
حنیف پتافی