حکومت نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا، خالد محمو د وارن

   حکومت نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا، خالد محمو د وارن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سمہ سٹہ(نامہ نگار)خانوادہ خواجہ محکم الدین سیرانی و رہنما مسلم لیگ ن میاں حسان اویسی ایم پی اے  سردار خالد محمود بابر وارن کو ضلعی صدر مسلم لیگ ن بننے پر ان کی رہائش گاہ پر مبارکباد دی اور نیک خوہشات کا اظہار کیا پاکستان مسلم لیگ(ن) بہاولپور کے ضلعی صدر و ایم پی اے سردار خالد   محمود بابر وان نے ملاقات دوران انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستانی معیشت کو تباہی کے کنارے پر پہنچا دیا ہے غربت، بے روزگاری اور بدامنی عروج(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
 پر ہے ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کرنے کے دعویدار عمران خان نے نے مہنگائی کے ذریعے غریبوں کو ہی ختم کر ڈالا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون اور میاں محمد نواز شریف نے اپنے سابقہ ادوار میں ملک میں جو منصوبہ جات شروع کرائے ان سے ملکی معیشت ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوئی جس کی واضح مثال پاکستان میں شروع ہونے والا سی پیک کا عظیم الشان منصوبہ تھا مگر غیر جمہوری طریقے سے اقتدار میں آنے والی پی ٹی آئی نے دو سال کے عرصہ میں ہی ان منصوبوں کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا ہے جس سے پاکستانی معیشت تنزلی کا شکار ہوکر رہ گئی ہے ملک میں غربت اور بے روزگاری کا دور دورہ ہے حکومت نے ٹیکسوں کی بھرمار کر کے غریبوں سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے ملک کا نوجوان طبقہ ڈگریاں ہاتھوں میں تھامے مارے مارے پھر رہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اقتدار کی ناو ¿ میں سوراخ ہو چکا ہے اور یہ جلد ڈوبنے کو ہے عمران خان کو اقتدار میں لانے والی قوتیں اب اپنے کیے پر نادم ہیں عمران خان اور ان کے وزیروں کا بوریا بستر باندھا جا چکا اور ان کی حکومت کے خاتمہ کا محض رسمی اعلان ہونا باقی ہے انہوں نے کہا کہ اگلا دور مسلم لیگ نون کا ہے بہت جلد میاں محمد نواز شریف ملک کے وزیراعظم اور میاں محمد شہباز شریف پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہوں گے اور پاکستان انشاء اللہ ایک مرتبہ پھر ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں مسلم لیگ نون کا ساتھ چھوڑ جانے والوں کے لیے اب پارٹی میں کوئی جگہ باقی نہیں رہی آئندہ الیکشن میں پارٹی ان افراد کو ٹکٹ جاری کرے گی جو پارٹی کے ساتھ مخلص ہوں گے اور عوام کے مفاد کے لیے کام کرنے والے ہونگے انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر پاکستان مسلم لیگ نون کو ازسرنو فعال کیا جا رہا ہے جس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے اس موقع پر سابق جنرل کونسلر محمد ارشد پیرزادہ،سید ایازشاہ ودیگر موجود تھے               
خالد محمود