تلخ کلامی پر2گروپوں میں تصادم  ایک خاتون کی حالت غیر، کارروائی  نہ ہونے پر متاثرین کا احتجاج

  تلخ کلامی پر2گروپوں میں تصادم  ایک خاتون کی حالت غیر، کارروائی  نہ ہونے پر ...

  

 بستی اللہ بخش(نامہ نگار) خانوالا معمولی تلخ کلامی پر دوفریقین میں جھگڑا عورتوں بچوں پر اینٹیں برسا دی گیئں بہمیانہ تشدد دونوجوان زخمی ایک عورت کی حالت غیر مظفرگڑھ ہسپتال ریفر پولیس کارروائی نہ ھونے پر اہل علاقہ کا میر(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

ہزارخان تھانہ کے سامنے احتجاج پولیس نے گیٹ بند کر دیئے لڑائی جھگڑے کی ویڈیو وائرل, پولیس کارروائی نہ ھونے پر احتجاج کیا تو پولیس نے حوالات میں بند کرنیکی کوشش کی, مدعی جعفر کھلنگ, متاثرہ کو ڈاکٹ جاری کر دیا ہے رپورٹ انے پر کارروائی کرینگے, مبینہ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز موضع خانوالہ بستی کھلنگ کے جعفر حسین کھلنگ نے بتایا کہ اسکا بھائی راشد باہر نہا رہا تھا کہ اسی دوران بشیرگھلنگ آگیا اور گالی گلوچ دینے لگ گیا تھوڑی دیر بعد بلال احمد,اعجاز احمد, ارشاد احمد وغیرہ نے گھر آ کر دھاوا بول دیا اور عورتوں بچوں پر اینٹیں برسانا شروع کر دیں اسی اثناء  میں ملزمان نے ارشاد احمد,اور والدہ شمیم مائی جبکہ بھابھی نادیہ پر بہیمانہ تشدد کیا تو نادیہ کی حالت غیر ھو گی جو کہ وہ حمل سے تھی اسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو جتوئی لے جایا گیا طبیعت نہ سھبلنے پر اسے مظفرگڑھ ہسپتال ریفر کر دیا گیا. مقامی پولیس اور ون فائیو پر اطلاع دی مقامی پولیس کی موجودگی میں ملزمان مار پیٹ کرتے رہے مگر پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہ کیا جس پر اہل علاقہ نے تھانہ بیٹ میرہزارخان کے سامنے احتجاج شروع کیا تو پولیس نے گیٹ بند کر دیا متاثرین نے روڈ بند کرنا چاہا تو پولیس نے یقین دہانی کروائی کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کرینگے لیکن تاحال پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں نہ لائی ہے جعفر حسین کھلنگ نے بتایا کہ اسوقت اسکی بھابھی نادیہ کی حالت تسلی بخش نہ ہے جبکہ دونوں فریقین کی لڑائی انیٹیں برسانا مار پیٹ کرنا تھانہ کے اگے احتجاج کرنا کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ھونے کے باوجود بھی پولیس کارروائی سے انکاری ہے جبکہ رابطہ پر پولیس نے بتایا کہ متاثرہ نادیہ کا ڈاکٹ جاری کر دیا گیا ہے رپورٹ انے پر ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -