وسائل کا رخ پسماندگی کے خاتمہ کی طرف موڑ دیا ہے، شاہدہ احمد

   وسائل کا رخ پسماندگی کے خاتمہ کی طرف موڑ دیا ہے، شاہدہ احمد

  

خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنماممبر پنجاب اسمبلی اورچولستان یونیورسٹی آف وٹرینری اینڈ اینمل سائنسز سنڈی کیٹ کی ممبر مسزشاہدہ احمد نے گزشتہ روز یونیورسٹی کا وزٹ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرسجاد خان سے میٹنگ کی۔ وائس چانسلر نے درپیش (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

مسائل کے متعلق بریفنگ دی اور ایک ہزار ایکڑ پر مشتمل یونیورسٹی کا تفصیلی وزٹ کرایا۔ بعدازاں صاف،سبز پاکستان کے حوالے سے یونیورسٹی میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی تمام ترتوجہ پسماندگہ علاقوں اور پسے ہوئے طبقے کو اوپرلاناہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تمام وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی پسماندگی کے خاتمے اورمسائل کے حل کے لیے موڑ رکھاہے اورعملی اقدام کررہے ہیں۔چولستان یورنیوسٹی نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ پورے ملک کی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔انہوں نے وائس چانسلر کی طرف سے پلانٹیشن کے پروگرام کو سراہا ورکہاکہ درخت لگاکر ہی آنے والی نسلوں کو بہترمستقبل دے سکتے ہیں بعدازاں انہوں نے اپنے ہاتھوں سے پلانٹیشن مہم کاافتتاح اور پودا لگایا۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر سجاد خان، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوراطہر محبوب اوردیگر افسران بھی موجود تھے۔

شاہدہ احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -