ملتان،کرونا مینجمنٹ اجلاس ایم ایس بچاؤ مہم میں تبدیل 

  ملتان،کرونا مینجمنٹ اجلاس ایم ایس بچاؤ مہم میں تبدیل 

  

 ملتان(وقائع نگار)کورونا منیجمنٹ کے حوالے سے ہونے والا اجلاس ایم ایس بچاو تحریک میں تبدیل،بن بلائے مہمان پرنسپل نشتر میڈیکل کالج ایم ایس نشتر ہسپتال کی صفائی پیش کرنے پہنچ گئے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سرکٹ ہاوس میں صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

 اختر ملک کی زیر صدارت کورونا منیجمنٹ اجلاس منعقد کیا گیا،جس میں قائم مقام وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود سمیت دیگر افسران شریک ہوئے تاہم کورونا منیجمنٹ کے حوالے سے گزشتہ روز ہونے والا اجلاس اس وقت ایم ایس بچاو تحریک میں تبدیل ہو گیا جب ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر شاہد بخاری اپنے ہمراہ پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین کو لے آئے جنہوں نے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک اور ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کو بتایا کہ ایم ایس نشتر ہسپتال نے کورونا فنڈز میں کوئی گھپلا نہیں کیا اور ان کا دامن صاف ہے الٹا کورونا وائرس کی وبا کے دوران مثالی کردار ادا کیا ہے لہذا ان کے خلاف ہونے والی انکوائریاں بند کی جائیں اس موقع پر موجود افسران حیران ہوئے کہ کورونا منیجمنٹ کے حوالے سے طلب کئے گئے اجلاس میں پہلے تو پرنسپل نشتر میڈیکل کالج بن بلائے پہنچ گئے اور آتے ہی ایم ایس کی صفائی میں خطاب شروع کر دیا اس حوالے سے میٹنگ میں مختلف چہہ مگوئیاں ہوتی رہیں۔

تبدیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -