میٹرک رزلٹ 15ستمبر تک جاری کرنیکی کوششیں‘ آخری مرحلہ آگیا

   میٹرک رزلٹ 15ستمبر تک جاری کرنیکی کوششیں‘ آخری مرحلہ آگیا

  

 ملتان ( سٹاف رپورٹر)میٹرک کے امتحانات 2020کے نتائج کی تیاری کا کام آخری مرحلے میں داخل ہو گیا‘رزلٹ20ستمبر سے پہلے 15ستمبر تک جاری کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں تعلیمی بورڈز میٹرک امتحانات2020کے نتائج کا اعلان ایک ساتھ کریں گے۔ پیپر مارکنگ10اگست کو مکمل کرلی گئی تھی۔اب رزلٹ کی تیاری(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

 آخری مرحلے میں ہو چکی ہے۔ اس بارے میں تعلیمی بورڈحکام کا کہنا ہے کہ بھرپور کوشش ہے کہ رزلٹ 20ستمبر کی بجائے پہلے ہی15ستمبر تک جاری کر دیاجائے کیونکہ کرونا وائرس کے باعث پہلے ہی طلبہ کا کافی تعلیمی نقصان ہو چکا ہے۔

آخری مرحلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -