ڈکیتی، چوری کی نان سٹاپ وارداتیں پولیس کارروائیاں کاغذی ثابت
ملتان (وقائع نگار)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ما لیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔تھانہ مخدوم رشید میں محمد مکھن کی 1 کروڑ مالیت (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
کی 69 بھینسیں چوری ہو گئیں۔پولیس کے مطابق ملزمان 4 ٹرکوں پر اسکی بھینسیں چوری کرکے لے گئے جبکہ محمد مکھن نے پولیس کو بیان دیا کہ اسکی بھینسیں فخر،حسین اور عباس وغیرہ جو اسکے ملازم تھے چوری کر کے لے گئے۔ہاشمی کینال میں نامعلوم افراد غلام مصطفی کے فارم سے سامان چوری کرکے لے گئے۔تھانہ قادر پوراں کے علاقہ میں اللہ دتہ کی ایک لاکھ مالیت کی بھینس چوری ہو گئی۔کینٹ بازار سے وقار،نشتر ہسپتال سے عدنان اور عبداللہ کی مو ٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔تھانہ چہلیک کے علاقہ گھنٹہ گھر میں نامعلوم افراد ذیشان کے میڈیکل ہال کے تالے تو ڑ کر 3 لاکھ 94 ہزار ما لیت کا سامان چرا کر لے گئے۔تھانہ مظفر آباد کے علاقہ حامد پور کنورہ میں نامعلوم افراد رفیق کے گھر کے تالے توڑ کر ساڑھے 7 لاکھ مالیت کا نقدی و زیوارات سامان لے گئے۔اسی علاقہ میں نامعلوم افراد نے مشتاق کے گھر میں نقب لگائی اور گھر سے 8 لاکھ 90 ہزار مالیت کے زیوارات و نقدی چرا کر لے گئے۔تھانہ مظفر آباد کے علاقہ چاہ با غ والہ میں نامعلوم افراد حمید کے گھر داخل ہو ئے اور اسلحہ کے زور پر نقدی و زیوارات 4 لاکھ 80 ہزار روپے لو ٹ کرلے گئے۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے ارسلان سے موبائل اور نقدی چھین لی۔
وارداتیں