بنیادی سہولیات کی دہلیزپر فراہمی  اولین ترجیح ہے، رئیس نبیل احمد

      بنیادی سہولیات کی دہلیزپر فراہمی  اولین ترجیح ہے، رئیس نبیل احمد

  

صادق آباد(نمائندہ خصوصی)اپنے حلقہ کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑوں گا، عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی دہلیز پر فراہمی اولین ترجیح ہے‘عوام کی بے لوث اور بلا امتیا ز(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

خدمت پر یقین رکھتے ہیں، حلقہ کے عوام کو درپیش مسائل کو پنجاب اسمبلی کے فورم پر اٹھاؤں گا۔ ان خیالا ت کا اظہار پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی رئیس نبیل احمد نے گزشتہ روز سنجرپور میں پارٹی رہنمارانا ٹیپو کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رانا ندیم افضل‘ حبیب الرحمن سمہ‘ میاں ظفر ہاشمی‘ منظور احمد بھٹی‘ چوہدری شفیق احمد‘ میاں اکرام اویس ہاشمی‘ میاں ابصاراحمد‘رئیس مٹھو‘ مدثر رضا مغل سمیت عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ایم پی اے رئیس نبیل احمدنے مزیدکہا کہ سنجرپورمیرادوسراگھرہے یہاں کے مسائل سے آگاہ ہیں انشاء اللہ مرحلہ وار تمام مسائل حل کروائے جائیں گے۔ رانا ندیم افضل اور رانا ٹیپو نے کہاکہ پیپلزپارٹی مزدوروں، کسانوں، محنت کشوں کی جماعت ہے پارٹی قائدین نے ملک اور عوام کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں پیپلزپارٹی ہی عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے، آخر میں تمام مہمانوں کے اعزا ز میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔ 

نبیل احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -