فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی کارروائی، 400لیٹر  مضر صحت دودھ تلف، متعدد پوائنٹس سیل

  فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی کارروائی، 400لیٹر  مضر صحت دودھ تلف، متعدد پوائنٹس سیل

  

 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) پنجاب فوڈاتھارٹی ملاوٹ مافیا کیخلاف سرگرم ملاوٹی دودھ بردار گاڑی پکڑی گئی،400لیٹردودھ موقع پر تلف کر دیا گیاگاڑی میں موجوددودھ کورحیمیارخان کے ایل پی روڈپرشیخ واہن کے (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

علاقے میں پکڑاگیاجبکہ دیگر کاروائیوں میں 67کلوملاوٹی مصالحے،110کیک رس پیکٹ،4 کلو خشک دودھ پاؤڈر بھی موقع پر تلف کر دیا گیا مزید کاروائیوں میں مظفرگڑ ھ میں مدینہ آئس فیکٹری  برف کے بلاکس میں مُردہ حشرات، مکڑی جالہ پائے جانے پر سِیل،مظفر گڑھ میں ا ٓئیٹیلین پیزاپوائنٹ،بہاولپور سے ملک شوکت بیکری کُوکنگ ایریا سے متصل واش روم،ناقص آئل کے استعمال پرسربمہر کر دیئے گئے جبکہ راجن پور میں پرِنس فرائیڈچکن کو خوراک کی تیاری میں ملاوٹی کیچپ استعمال کرنے پر اور لیہ میں المُبشِرسُپر سٹورلائسنس فیس کی عدم ادائیگی پر سِیل کر دیئے گئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ خالص و معیاری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مشن ہے۔

سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -