سوئی گیس حکام لوڈشیڈنگ وکم پریشر کے مسائل حل کرنے میں ناکام
ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی گیس حکام لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے مسائل حل کرنے میں ناکام‘ صارفین کی زندگی اجیرن ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن گیس ملتان ریجن میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے مسائل جوں کے توں ہیں۔ صارفین احتجاج کرکے تھک چکے ہیں مگر حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ملتان اور گردونواح میں بیشتر علاقوں میں بدترین صورتحال ہے جہاں سوئی گیس اکثر صبح ہوتی ہے نہ شام کو ہوتی ہے۔ کئی علاقوں میں پریشر (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث صارفین سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ خواتین کو گھروں میں کھانا بنانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔دوسری جانب سوئی گیس افسروں او ر اہلکاروں نے اپنی پوری توجہ فیکٹریوں کو مکمل پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی میں مرکوز رکھی ہے جہاں ان کی مبینہ طور پر منتھلیاں لگی ہوئی ہیں‘ گیس پریشر نہ ہونے کے متعلق سائلین سوئی گیس آفس سے رجوع کریں تو افسران جان چھڑا کر ذمہ داریاں ایک دوسرے پر ڈالتے ہیں اور سائل کو چکر پر چکر لگواتے ہیں جس کے باعث وہ تھک ہار کر گھر بیٹھ جاتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے ایم ڈی سوئی ناردرن گیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور بہتری کے لئے اقدامات کریں۔اس بارے میں رابطہ کرنے سوئی گیس حکام نے کہا کہ تمام سائلین کے مسائل بلا امتیاز ترجیجی بنیادوں پر دیانتداری سے حل کئے جارہے ہیں۔
ناکام