عوام پر ایک بار پھر ”پٹرول وسی این جی“ بم گرانے کی حکومتی تیاریاں 

 عوام پر ایک بار پھر ”پٹرول وسی این جی“ بم گرانے کی حکومتی تیاریاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹاف رپورٹر) یکم ستمبر سے پٹرول اور سی این کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان‘ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور ”بم“ گرانے کی تیاریاں کرلیں۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پٹرول کی قیمت3سے4روپے فی لیٹر جبکہ سی این جی کی قیمت میں 2سے3روپے فی لیٹر اضافہ کئے جانے کا امکان ہے۔ اس وقت پٹرول تقریباً104اور سی این جی 71.50روپے فی لیٹر(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
 فروخت کی جار ہی ہے۔واضح رہے کہ پنجاب میں قطر اور دیگر ممالک سے درآمد شدہ ایل این جی بیسڈ سی این جی فروخت کی جارہی ہے۔عوام مہنگائی کے باعث شدید پریشان ہیں‘ 5ماہ سے زائد عرصہ سے کرونا وائرس کی وبا کے باعث کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے اور اس پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر اضافہ کیاجارہا ہے۔ڈالر کی قدرمیں مسلسل اضافے کے باعث مہنگائی کا شدید طوفان ہے جس کے باعث غریب اور سفید پوش عوام کی حالت زار ہے۔عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول اور سی این جی قیمتیں مزید بڑھانے کی بجائے کم کرکے اعتدال پر لائی جائیں۔
تیاریاں