دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ تیز، سیلاب کا خدشہ

   دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ تیز، سیلاب کا خدشہ

  

 کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) ملک کے سب سے بڑے دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤمیں اضافہ،چشمہ کے مقام پربھی پانی کا بہاؤ بڑھ گیا،تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 2لاکھ 58 ہزار، اخراج2 لاکھ35 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا،،پانی میں اضافہ کے ساتھ ہی تونسہ بیراج سے نکلنے والے لنک نہروں تونسہ پنجند،مظفرگڑھ کنیال،ڈیرہ غازی خان کنیال اور کچھی کنیال میں پانی میں بھی اضافہ کردیا گیا،اس بارے تفصیل کے مطابق حال ہی میں شمالی علاقہ جات وملک کے دیگر حصوں میں شدید بارشوں کے باعث ملکی دریاؤں میں طغیانی کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

جسکی وجہ سے دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کے بہاؤ می اضافہ ہونا شروع ہو گیاہے،ملک کے سب سے بڑے دریائے سندھ میں بھی پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے،اس وقت دریائے سندھ کے مقام تونسہ بیراج پرپانی میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا اوتونسہ بیراج پر پانی کی آمد 2لاکھ 58 ہزار، اخراج2 لاکھ35 ہزار کیوسک  ریکارڈ کیا گیا ہے،پانی میں اضافہ کے ساتھ ہی تونسہ بیراج سے نکلنے والے لنک نہروں تونسہ پنجند،مظفرگڑھ کنیال،ڈیرہ غازی خان کنیال اور کچھی کنیال میں پانی میں بھی اضافہ کردیا گیا،دوسری جانب دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر بھی پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے اور اس وقت چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد 2لاکھ 35 ہزار کیوسک، اخراج 2 لاکھ30ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خدشہ

کرپشن کرنیوالے عناصر ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں:حافظ احمد طارق 

 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر): کرپشن کر نے والے عناصر ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں جن کا قلع قمع کر نا نا گزیر ہے کرپٹ عناصر کی سرکوبی کے لئے ہر شہری کو اپنا بھر پور کردار ادا کر نا ہو گا کرپشن کے خاتمہ کو یقینی بنانے کے لئے بڑے مگر مچھوں کی لسٹیں تیار کر لی گئیں ہیں جن کے خلاف گرینڈ آپریشن عمل میں لاکر کرپشن کی گئی پائی پائی ان حلق سے نکالی جا ئے گی ان خیالات(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 کا اظہار ڈائریکٹر انٹی کرپشن حافظ احمد طارق نے یہاں انٹی کرپشن افسران سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرز میاں محمد بلال،امیر تیمور،مجاہد اقبال برمانی،مسعود احمد بخاری،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز آصف نور،عثمان تجمل،عمر عبد الرحمن،کاشف رفیق،اطہر کانجو،اعجاز حیدر،زاہد مبارک،امجد بھٹی،ضیاء الرحمن،سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹرملک عبد المجید آرائیں،سرکل آفیسر ارشد خان رند،شمشیر خان گورمانی،محمد علی،خالد خان کھنڈوا،ناصر امین،ناصر عباس،عرفان غنی بھی موجود تھے ڈائریکٹر انٹی کرپشن حافظ احمد طارق نے اس موقع پر کہا کہ ڈی جی انٹی کرپشن گوہر نفیس کی ہدایت پر کرپٹ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے افسران انٹی کرپشن اپنی تمام تر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہو ئے کرپشن کے خاتمہ میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ تمام بڑے کرپٹ عناصر کی لسٹیں تیار کر لی گئیں ہیں جن کے خلاف جلد گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا جا ئے گا کرپشن کے خاتمہ سے ہی ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتی ہے اسی مشن کو یقینی بنانے کے لئے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈال کر اربوں روپے کرپشن کر کے بنانے پر ریکور کئے جا ئیں گے انہوں نے کہا کہ تمام انٹی کرپشن افسران اپنے فرائض مکمل ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیتے ہو ئے میرٹ کے مطابق تمام انکوائریاں مکمل کریں اور اس سلسلہ میں کرپٹ عناصر کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہ دی جا ئے انہوں نے آخر میں کہا کہ ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے کہ عوام کو کرپشن سے پاک ماحول فراہم کر نے کے لئے عملی طور پر اقدامات کریں تاکہ کسی کی بھی حق تلفی نہ ہو سکے۔

احمد طارق

اسلامی تعلیمات کا فروغ وترویج مشن ہے، حاجی محمد سعید

 ہارون آباد(نامہ نگار)وایٹل گروپ ہارون آباد نے اسلامی تعلیمات کے ترویج وفروع اور تحقیق کے سلسلہ میں ایک منفرد، مثالی اور روشن اقدام عملی طور پر متعارف کرانے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا.ہارون آباد میں جدید تحقیقی اور علمی سہولیات سے آراستہ اسلامک ریسرچ سینٹر قائم کرکے باضابطہ افتتاح کر دیا گیا. پر وقار اور باسعادت تقریب وایٹل سٹی جامع مسجد عائشہ (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

سے ملحقہ وسیع و عریض ہال میں انعقاد پذیر کی گئی. جدید اسلامک سینٹر کا افتتاح وائٹل گروپ کے سرپرست اعلیٰ اور بزرگ شخصیت حاجی محمد سعید نے اپنے دست مبارک سے کیا. تقریب میں علماء کرام، مذہبی سکالرز، ڈاکٹرز، پروفیسرز، وایٹل فیملی کے افراد اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی.مہمان خصوصی حاجی محمد سعید نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے فروغ و ترویج کا وژن اور مشن عقیدت و سعادت کا بے مثال ذریعہ ہے اور اسلامی تعلیمات کے ریسرچ سینٹر کے ذریعے ان تعلیمات کو حقیقی معنوں میں اسوہ حسنہ کے تقاضوں اور تقدس کی عملی کیفیت کے قالب میں سمو دیا جائے گا اور دنیا و آخرت کی فکر اور فلاح و سرخروئی کا حصول ممکن ہو سکے گا. ڈاکٹر مفتی عابد الرحمان نے کہا کہ اسلامی کتب کی تعلیمات اسلام کے حقیقی تقاضے پورے کرنے میں رہنمائی ملے گی اور مسلمانوں نے تعلیم و تحقیق سے وابستگی کے ساتھ دنیا بھر میں راج کیا اور وائٹل ریسرچ سینٹر کا قیام بھی اسی تناظر میں نمایاں افادیت کا حامل روش اقدام ہے. مفتی محمد سفیان ضیاء اور وائٹل ریسرچ سینٹر پروگرام کے ڈائریکٹر محمد ساجد شاہین نے کہا کہ وایٹل گروپ اور حاجی محمد سعید کا یہ عظیم الشان اور بے مثال اعزاز اسلامی تعلیمات سے ان کی والہانہ محبت اور خلوص اور اسلامی تعلیمات کے ترویج و فروغ کے وژن اور ذوق کی ایک روشن مثال ہے جس کا اجر عظیم اللہ کریم دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی کے روپ میں عطا فرمائے گا۔

حاجی سعید

حکومت کو ملازمین کے حق پر ڈاکہ نہیں مارنے دینگے:ظفر سومرو

 خیر پور سادات (نمائندہ  خصوصی) ظفر سومرو مرکزی راہنما ایپکا پاکستان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ حکومت کو ملازمین فوبیا ھو گیا ھے۔تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنیکے بعد سالانہ ترقی کوبنیادی تنخواہ کی بجائے الاؤنس میں شامل کرکے پنشن اور گریجوایٹی ختم  کرنیکی سازش کی جارھی ھے ہم حکومت کو اپنے جائز حقوق پر ڈاکہ ٍالنے کی اجازت نہیں دیں گے ملک بھر کے تمام ملازمین اپنے حقوق کے  تحفظ کیلئے متحد ہیں حکومت مہنگائی میں پسے ملازمین کو کوئی ریلیف دینے کی بجائے مسلسل انکا معاشی استحصال کر کیغربت اور مہنگائی ختم کرنیکی بجائے(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

 غریب مکاؤ پالیسی پر گامزن ھے جس کو ایپکا مکمل طور پر مسترد کرتی ھے تبدیلی سرکار نے رواں سال جو ملازمین دشمن بجٹ پیش کیا ھیوہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ھے یہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین بجٹ ھے جس میں ملازمین کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ھے حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ھوئے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ۔کرے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے ملازمین طبقہ کو بری طرح متاثر کیا ہیتمام ایڈھاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے  تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے  حکومت بلاتفریق ملک۔بھر کے ملازمین کو ھاؤس ریکوزیشن اور یوٹیلیٹی الاؤنس دے کر امتیازی سلوک ختم کرے  ریٹاٰرمنٹ پر گروپ انشورنس اور بہبود فنڈ کی بھی مکمل ادائیگی کی جائے ملک بھر کے ملازمین کو ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں اور وزیراعظم ہاؤسنگ سکیم میں ملازمین کیلئے سپیشل کوٹہ مختص کرکے ان کو چھت مہیا کی جائے انہوں نے کہا  اگر ھمارے جاٰٰئز مطالبات تسلیم نہ کیئے گئے تو دفاتر کی تالا بندی کر کے بھر پور احتجاج کریں گے۔

ظفر سومرو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -