اسلامی تعلیمات کا فروغ وترویج مشن ہے، حاجی محمد سعید

اسلامی تعلیمات کا فروغ وترویج مشن ہے، حاجی محمد سعید

  

 ہارون آباد(نامہ نگار)وایٹل گروپ ہارون آباد نے اسلامی تعلیمات کے ترویج وفروع اور تحقیق کے سلسلہ میں ایک منفرد، مثالی اور روشن اقدام عملی طور پر متعارف کرانے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا.ہارون آباد میں جدید تحقیقی اور علمی سہولیات سے آراستہ اسلامک ریسرچ سینٹر قائم کرکے باضابطہ افتتاح کر دیا گیا. پر وقار اور باسعادت تقریب وایٹل سٹی جامع مسجد عائشہ (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

سے ملحقہ وسیع و عریض ہال میں انعقاد پذیر کی گئی. جدید اسلامک سینٹر کا افتتاح وائٹل گروپ کے سرپرست اعلیٰ اور بزرگ شخصیت حاجی محمد سعید نے اپنے دست مبارک سے کیا. تقریب میں علماء کرام، مذہبی سکالرز، ڈاکٹرز، پروفیسرز، وایٹل فیملی کے افراد اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی.مہمان خصوصی حاجی محمد سعید نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے فروغ و ترویج کا وژن اور مشن عقیدت و سعادت کا بے مثال ذریعہ ہے اور اسلامی تعلیمات کے ریسرچ سینٹر کے ذریعے ان تعلیمات کو حقیقی معنوں میں اسوہ حسنہ کے تقاضوں اور تقدس کی عملی کیفیت کے قالب میں سمو دیا جائے گا اور دنیا و آخرت کی فکر اور فلاح و سرخروئی کا حصول ممکن ہو سکے گا. ڈاکٹر مفتی عابد الرحمان نے کہا کہ اسلامی کتب کی تعلیمات اسلام کے حقیقی تقاضے پورے کرنے میں رہنمائی ملے گی اور مسلمانوں نے تعلیم و تحقیق سے وابستگی کے ساتھ دنیا بھر میں راج کیا اور وائٹل ریسرچ سینٹر کا قیام بھی اسی تناظر میں نمایاں افادیت کا حامل روش اقدام ہے. مفتی محمد سفیان ضیاء اور وائٹل ریسرچ سینٹر پروگرام کے ڈائریکٹر محمد ساجد شاہین نے کہا کہ وایٹل گروپ اور حاجی محمد سعید کا یہ عظیم الشان اور بے مثال اعزاز اسلامی تعلیمات سے ان کی والہانہ محبت اور خلوص اور اسلامی تعلیمات کے ترویج و فروغ کے وژن اور ذوق کی ایک روشن مثال ہے جس کا اجر عظیم اللہ کریم دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی کے روپ میں عطا فرمائے گا۔

حاجی سعید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -