وہاڑی:الزامات ثابت، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چوہدری خالد معطل

 وہاڑی:الزامات ثابت، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چوہدری خالد معطل

  

وہاڑی(بیورورپورٹ)ضلعی صدرفلور ملز ایسوسی کی دیگرعہدیداران کے ہمراہ ہجوم پریس کانفرنس گزشتہ دنوں پیداہونے والے آٹابحران سابق ڈی ایف سی کوقراردے دیا تفصیل کے مطابق ضلعی صدرشہبازمحمودنے دیگرعہدیداران کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتاکہ سابقہ ڈی ایف سی چوہدری خالدنے ضلع کی فلورملزکوبربادکرنے کی کوئی کسرنہیں چھوڑی تھی فی مل پچاس ہزارروپے رشوت کامطالبہ کیارشوت نہ دینے پرضلع بھرکی فلورملزکے(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

 خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کردیں۔سابق ڈی ایف سی چوہدری خالدنے فلورملزایسوسی ایشن کے درمیان اختلافات پیداکرنے کی کوشش کی ضلع میں آٹاکے بحران پرڈی ایف سی کاروائی کرنے کے بجائے بحران میں اضافہ کاسبب بنافلورملزایسوسی ایشن نے ڈائریکٹرفوڈکوڈی ایف سی کے خلاف درخواست گزاری توڈائریکٹرفوڈکی انکوائری میں ڈی ایف سی گلٹی قرارپایاجس پرڈائریکٹرفوڈاس کے خلاف کاروائی کرتے ہومعطل کرکے اوایس ڈی بنادیاضلعی صدرشہبازمحمودکاکہناتھاکہ ڈی ایف سی نے آٹابحران پرگفتگوکرتے ہوئے ایک موقع پرکہاکہ آٹابلاکھاگیاہے پوچھنے پرکہنے لگامیں خالدبلاہوں ڈی ایف سی کے تبادلہ کے بعدضلع بھرسے آٹاکابحران ختم ہوگیاہے اوراس وقت پورے ضلع میں انتظامیہ کے مقررکردہ کوٹہ کے مطابق فلورملزمسلسل آٹافراہم کررہی ہیں۔

معطل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -