کرنٹ لگنے سے ماں بیٹی سمیت3افراد جاں بحق

   کرنٹ لگنے سے ماں بیٹی سمیت3افراد جاں بحق

  

 ملتان،رحیم یارخان(وقائع نگار، بیورو رپورٹ) سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا تفصیل کے مطابق سیتل ماڑی پولیس کے علاقے پانچ مرلہ سکیم کا رہائشی رب نواز گھر کی چھت پر سو رہا تھا کہ رات کے وقت پنکھا بند ہونے کی(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 وجہ سے اس کی آنکھ کھل گئی اس نے پنکھا چلانے کی کوشش کی تو اسے کرنٹ لگ گیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ نواحی علاقہ شاہ پور میں عبدالقادر نامی نوجوان کی اہلیہ اور دوسالہ بچی گھر میں موجود تھے۔ گھر میں بجلی کا پنکھا چل رہا تھا‘ کمسن بچی کھیلتے کھیلتے پنکھے کے قریب گئی تو بجلی کا پنکھا اچانک شارٹ ہو گیا جس کے باعث اسے پنکھے نے کھینچ لیا‘ پاس بیٹھی بچی کی والدہ نے اس کو دیکھا تو بھاگ کر بچانے کیلئے آئی اور اسے پکڑ کر کھینچا تواسے بھی کرنٹ لگ گیا۔زور دار کرنٹ کی وجہ سے دونوں ماں بیٹی موقع پر دم توڑ گئیں۔ تھوڑی دیر بعد گھروالے دیگر افراد آگئے جنہوں نے پنکھا بند کر کے دونوں کی میت اٹھائی‘ اس اچانک حادثہ پر پورے علاقہ میں سوگ کا سماں ہے۔

کرنٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -