سابق چیئرمین پنجاب ٹیکسٹ بک  بورڈ رائے منظور کے تبادلے کی  مذمت کرتے ہیں:سید ذیشان اختر

  سابق چیئرمین پنجاب ٹیکسٹ بک  بورڈ رائے منظور کے تبادلے کی  مذمت کرتے ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہاہے کہ پنجاب ٹیکسٹ (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

بورڈ کے سابقہ چیئرمین رائے منظور ناصر کی طرف سے قرآن پاک کی غلط آیات، غلط ترجمہ، احادیث مبارکہ کے تراجم میں غلطیوں، توہین رسالت، توہین صحابہ ؓ، قائداعظم ؒ کی اہانت، مسئلہ کشمیر کی غلط تشریح وغیرہ پر مبنی سو کتب کی منسوخی ایک آئینی اور ملی و قومی مقاصد سے ہم آہنگ قدم ہے۔ انہوں نے کہاکہ کتب کی منسوخی کافی نہیں، مصنفین و ناشرین اور تعلیمی اداروں کے سربراہوں کے خلاف 295 سی میں مقدمات کا اندراج ضروری ہے۔ اسی طرح رائے منظور ناصر کا تبادلہ قابل مذمت ہے اسے واپس لیا جائے۔ ہم وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملہ میں ذاتی دلچسپی لیں۔ یکساں نصاب تعلیم کے دائرہ میں پرائیویٹ سکولوں کو بھی لایا جائے اور اسلام و پاکستان کے خلاف نصا بی کتب کے خلاف محکمانہ آپریشن جاری رکھا جائے۔ 

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -