نااہل شخص کے ہاتھوں ملک کا  مستقبل تباہ ہورہا ہے، احمد یار ہنجرا

  نااہل شخص کے ہاتھوں ملک کا  مستقبل تباہ ہورہا ہے، احمد یار ہنجرا

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمدیار ہنجراء نے کہا کہ ایک نااہل شخص کے ہاتھوں (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

پاکستان کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے،ملک کی معیشت 7فیصد گر گئی ہے، دیگر خطوں کے مقابلے میں ہماری معیشت بتدریج مزید گراوٹ کا شکار ہے، نواز شریف پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں،جب معالجین نے سرٹیفکیٹ دیا تو نواز شریف ایک دن ضائع کیے بغیر وطن واپس آ جائیں گے،ہنجراء خاندان 35سال سے عوام کی خدمت مصروف عمل ہے، علاقے میں حقیقی معنوں میں معاشی ترقی کی بناء پر اور عوام کی خدمت کی بدولت لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکاہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ 2سال بعد حالات یہ ہیں کہ کہ ملک کی معیشت 7فیصد گر گئی ہے،بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ کرنے کے بعد سرکلر ڈیٹ بڑھ گیا، انہوں نے کہاکہ  ایک نااہل شخص کے ہاتھوں پاکستان کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے،ملک میں آٹا چینی کا بحران ہے،مہنگائی، بے روز گاری عام ہو گئی ہے،تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لئے مارے مارے پھررہے ہیں۔

احمد یار ہنجرا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -