پنجاب:2451کالج لیکچرار ز  کی بھرتی کیلئے درخواستیں طلب

  پنجاب:2451کالج لیکچرار ز  کی بھرتی کیلئے درخواستیں طلب

  

 ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے صوبے بھر کے سرکاری گرلز وبوائز کالجز میں 2451لیکچرارز کی بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔بتایا گیا ہے(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 کہ مختلف مضامین میں گریڈ17کی1435 خواتین لیکچرارز بھرتی کی جائیں گی‘ان میں سپیشل پرسن کوٹہ کے تحت 31‘اقلیتی کوٹہ میں 57امیدوار بھرتی کی جائیں گی جبکہ 1347لیکچرارز کی بھرتی اوپن میرٹ پر کی جائے گی۔1016مرد لیکچرارز بھی بھرتی کئے جائیں گے جن میں سپیشل پرسن کوٹہ کے تحت 19اور اقلیتی کوٹہ میں 39امیدوار بھرتی کئے جائیں گے جبکہ 958امیدوار اوپن میرٹ پر بھرتی کئے جائیں گے۔آن لائن درخواستیں بھجوانے کی آخری تاریخ 8ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -