جامعہ زکریاسلیکشن بورڈ دوسر ے روز بھی جاری‘ امیدواروں کے انٹرویو

   جامعہ زکریاسلیکشن بورڈ دوسر ے روز بھی جاری‘ امیدواروں کے انٹرویو

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریاسلیکشن بورڈ دوسر ے روز بھی جاری‘مختلف امیدواروں کے انٹرویوکئے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے دو روزہ سلیکشن بورڈ کے دوسرے دن ملتان کالج آف آرٹس اور انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانس میٹریل کے لئے اسسٹنٹ پروفیسر، لیکچرار اور لیب انجینئر الیکٹریکل کے انٹرویو ہوئے. اجلاس کی صدارت رئیس الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کی.وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے اس موقع پر(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

 گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی کے جن اہم شعبوں اور کالجوں میں تقرریاں موخر کی گئی تھیں. میری ترجیحات میں وہ شعبے اور کالج سرفہرست ہیں. وائس چانسلر نے توقع ظاہر کی کہ مجھے یقین ہے کہ نئے آنے والے اور ترقی پانے والے اساتذہ اپنی بہترین صلاحیتوں سے ادارے کا وقار بلند کریں گے. اجلاس میں ممبران مسٹرجسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، عمران احمد ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن، ڈین فیکلٹی آف آرٹس و سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف، ڈین فیکلٹی آف انجیرنگ و ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر انجینئر طاہر سلطان اور نامور ماہر ین تعلیم نے شرکت کی۔

انٹرویو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -