سندھ حکومت ناکام، پورا صوبہ ڈوبا ہوا ہے،رائے ظہور کھرل 

سندھ حکومت ناکام، پورا صوبہ ڈوبا ہوا ہے،رائے ظہور کھرل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی رائے ظہور کھرل،اعجاز سلطان بندیشہ اور تحصیل صدر شیخ خرم نے کہا ہے کہ کس قدر افسوس اور شرم کا مقام ہے سندھ کے سیاستدان فرزند زرداری کیلئے کہ پورا سندھ پانی میں ڈوبا ہوا ہے لوگ بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں اور یہ نام نہاد لیڈر سب کو مسائل اور مصائب میں گھرا چھوڑ کر خود لاہور بیٹھ کر شر انگیزیوں میں مصروف ہے جو نمائندے اس نے سندھ میں چھوڑ رکھے ہیں وہ عوامی (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
مسائل حل کرنے کی بجائے فوٹو سیشنز کروا کر سمجھ رہے ہیں کہ ہم نے اپنا فرض ادا کردیا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی نظام تو قائم کیا مگر انہیں اتنے اختیار بھی نہیں دیئے کہ وہ ایک گلی میں سولنگ بھی لگواسکیں ان ظالم حکمرانوں نے اپنی سیاست زندہ رکھنے کیلئے یہاں کے عوام کو برباد کرکے رکھ دیا سیاست میں عوام حکمرانوں کی اچھائی اور برائی یاد رکھتے ہیں سندھ حکومت کو اس کا احساس آئندہ الیکشن میں ہوگاپورا سندھ سمندر بنا ہوا ہے اور حکمراں اگلے الیکشن کیلئے کراچی کے لوگوں کو نئے ضلع میں الجھا کر آپس میں لڑا رہے ہیں بہرحال آنے والا وقت ان کی کرتوتوں کا پھل ضرور دے گا۔
رائے ظہور