محکمہ صحت، دفتر کی سکیورٹی کیلئے لکھا گیا  لیٹر ردی کی نذر،ملازمین میں خوف

      محکمہ صحت، دفتر کی سکیورٹی کیلئے لکھا گیا  لیٹر ردی کی نذر،ملازمین میں ...

  

 ملتان (وقائع نگار) محکمہ صحت ملتان میں سرکاری گاڑی اور اہم دستاویزات چوری ہونے کا معاملہ۔سی ای او ہیلتھ کی  جانب سے دفتر کی سیکورٹی کیلئے  تین بار لکھا جانے (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

والا خط سی پی او  آفس کی ردی کے نذر ہوگیا ہے۔جسکی وجہ سے صحت انتظامیہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔معلوم ہوا ہے محکمہ صحت میں سرکاری گاڑی اور اہم  دستاویزات چوری ہونے کے بعد سکیورٹی کا سلسلہ درپیش تھا۔تاکہ آنے والے وقتوں میں  کسی ناگہانی صورت حال سے  بچا جاسکے۔اسی حوالے سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک نے ضلعی پولیس آفسیر کو گزشتہ ماہ سیکیورٹی کے حوالے سے ایک لیٹر لکھا۔جس میں انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ملتان ایک سرکاری دفتر ہے۔جہاں سے کچھ روز قبل تالے توڑ کر گاڑی اور کاغذات چوری ہوئے ہیں۔ مزید سرکاری نقصان ہونے  سے بچنے کیلئے پولیس ملازمین کی ڈیوٹی لگائی جائے۔تاکہ ناگہانی صورت حال سے بچا جاسکے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ لیٹر کا جواب واپس نا ملنے پر سی ای او ہیلتھ  ملتان نے مزید  دو بار سی پی او کو لیٹر لکھے۔جس کا تاحال کوئی جواب موصول نہیں  ہوا۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت دفتر میں پولیس کی جانب سے  سیکورٹی فراہم نا کرنے پر ملازمین شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت دفتر کی سیکیورٹی کا فوری بندوبست کیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -