ڈی جی خان کینال پر ساڑھے 7کروڑ  کی لاگت سے2پلوں کی تعمیر شروع

  ڈی جی خان کینال پر ساڑھے 7کروڑ  کی لاگت سے2پلوں کی تعمیر شروع

  

شادن لُنڈ (نمائندہ پاکستان) ڈی جی کینال پر 7کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے 2پُلوں کی تعمیر شروع،شادن لُنڈ اور رامن کی پُلیں ٹوٹنے کی وجہ سے لوگوں کو شدید(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

 مشکلات کا سامنا تھا،MPAسردار جاوید لُنڈ نے حلقہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شادن لُنڈ ڈی جی کینال پر بنایا گیا 4 فٹ چوڑا پُل گزشتہ ایک سال سے نہر بُرد ہوگیا جس سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا شہر کے سب سے بڑے قبرستان اور اپنے رقبوں پر جانے کے لئے کئی کلومیٹر اضافی سفر کرنا پڑتا تھا اسی طرح ڈی جی کینال بستی رامن پُل بھی شکستہ ہو چکی تھی جو کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی تھی اسی لیے شادن لُنڈ اور رامن کے عوام نئی پُلیں تعمیر کرانے کا مطالبہ کر رہے تھے جس پر ایم پی اے سردار جاوید اختر لُنڈ نے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے  اپنے فنڈز 7کروڑ 60لاکھ روپے کی لاگت سے  نئی پُلوں کی تعمیر شروع کرا دی ہے پُلوں کی تعمیر پر اہل علاقہ نے ایم پی اے سردار جاوید اختر لُنڈ کو خراج تحسین پیش کیا۔

تعمیر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -