4محرم الحرام،146مجالس،11جلوس  نکالے جائیں گے،سکیورٹی سخت

  4محرم الحرام،146مجالس،11جلوس  نکالے جائیں گے،سکیورٹی سخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقائع نگار) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر ملتان پولیس کی طرف سے محرم الحرام کے حوالے (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
دربار شاہ شمس میں دہشت گردی یا کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موک ایکسرسائز کی گئی۔جس میں ایس ایچ او لوہاری گیٹ محمد عمران گل، ایلیٹ فورس، سول ڈیفنس، فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122، فرانزک سائنس اور دیگر حساس اداروں نے شرکت کی۔ یہ ریہرسل دربار میں عوام الناس کو کسی بھی ہنگامی اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کی گئی۔اس کے علاوہ کسی بھی دہشتگردی یا ناگہانی صورتحال میں اداروں کے درمیان کوارڈینیشن اور ریسپانس کو چیک کرنا ہے مشق کے دوران شہریوں کو ایمر جنسی اور ہنگامی حالات میں نمٹنے کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی کہ کسی بھی مشکوک شخص یامشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طورپر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 یا متعلقہ تھانے کواطلاع دیکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
سکیورٹی سخت