رحیم یارخان میں چوری کی13  وارداتیں، شہری قیمتی اشیاء سے محروم

  رحیم یارخان میں چوری کی13  وارداتیں، شہری قیمتی اشیاء سے محروم

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ ) چوری کی 13 وارداتیں‘ ملزمان نقدی‘ موبائل فون‘ گھڑی‘ موٹر سائیکل‘ کار‘ یو پی ایس (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

بیٹری‘ طلائی زیورات اور مویشی چرا کر فرار ہوگئے‘ مالکان کی رپورٹ پر مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات گلشن عثمان کے رہائشی محمد ساجد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 4 لاکھ 35 ہزار 500 روپے کی نقدی طلائی زیورات اور موٹر سائیکل چرا لیا‘ دوسری واردات بزنس مین کالونی کی رہائشی نعیمہ خاتون کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان محمد امین وغیرہ نے 30 ہزار روپے مالیت کا گھریلو سامان چرا لیا‘ تیسری واردات عطاء  کلیم کالونی کے رہائشی زاہد محمود کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 21 ہزار روپے مالیت کا یو پی ایس اور بیٹریاں چرا لی‘ چوتھی واردات لیاقت پور کے رہائشی امتیاز احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 27 ہزار روپے کی نقدی اور دیگر سامان چرا لیا‘ پانچویں واردات ترنڈہ محمد پناہ کے رہائشی سراج احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم ظفر نے 77 لاکھ روپے کی نقدی کرولا کار موبائل فون اور دیگر سامان چرا لیا‘ چھٹی واردات افشاں ٹاؤن کے رہائشی میاں کریم کے ساتھ پیش آئی جہاں 1 لاکھ 58 ہزار 500 روپے کی نقدی اور 2 عدد موبائل فون چرا لیے‘ ساتویں واردات جعفر پور کے رہائشی ظہور الدین کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان عابد حسین وغیرہ نے 42 ہزار 200 روپے مالیت کا موبائل فون اور پنکھا چرا لیا‘ آٹھویں واردات بلدیہ چوک کے رہائشی شفیق احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 6 ملزمان عطاء  الرحمن وغیرہ نے 4 ہزار 800 روپے کی نقدی اور موبائل فون چرا لیا‘ نویں واردات واحد بخش مہر کے رہائشی عامر شہزاد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 65 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ دسویں واردات میر محمد لاڑ کے رہائشی شاہ جہاں فیصل کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان جہانگیر وغیرہ نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ گیارہویں واردات مڈ درباری کے رہائشی ظہور احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ بارہویں واردات بلجیم چوک کے رہائشی چاکر خان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 12 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا جبکہ تیرہویں واردات جیٹھ بھٹہ کے رہائشی طالب حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 5 ملزمان امتیاز احمد وغیرہ نے 95 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرارہوگئے‘ مالکان کی رپورٹ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

چوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -