بھائیوں کی فائرنگ سے بھائی قتل، بہنوئی شدید زخمی، ملزمان فرار

   بھائیوں کی فائرنگ سے بھائی قتل، بہنوئی شدید زخمی، ملزمان فرار

  

  ٹھینگی(نامہ نگار)ٹھینگی کے نواحی گاؤں 157ڈبلیو بی کے رہائشی کراچی میں مقیم3بھائیوں اور ایک بھائی میں مبینہ جھگڑا، فائرنگ سے ایک بھائی قتل،بہنوئی شدید زخمی،مقتول کی نعش پولیس نے تحویل میں لے لی ذرائع کے مطابق ٹھینگی کے نواحی گاؤں  157ڈبلیو بی کے رہائشی 3بھائی رمضان،شعبان اور یونس اپنے بہنوئی اکرم کے ساتھ عرصہ دراز سے کراچی میں کاروبار کررہے تھے گزشتہ روز لون لینے کے معاملہ پر شعبان،رمضان کی یونس اور اکرم کے ساتھ(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

 لڑائی ہوئی جس پر شعبان اور رمضان نے طیش میں آکر اپنے ہی بھائی یونس اور بہنوئی محمد اکرم پر فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجہ میں یونس موقع پر جاں بحق جبکہ اکرم شدید زخمی ہوگیا کراچی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی نعش آبائی گاؤں لائی جائے گی جبکہ زخمی محمد اکرم  کو ایمرجنسی وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے تاہم ملزمان کا کوئی سراغ نہ لگ سکا۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -