کراچی ہمارا گھر، کبھی ٹکڑے نہیں ہونے دینگے:سردار بنگل خان
ڈہرکی(نامہ نگار) وزیر اعلی سندھ کے صوبائی مشیر سردار بنگل خان مہر نے کہا ہے کے کراچی ہمارا گھر ہے جس کے ٹکڑے بنا کر وفاق کی گود میں نہیں ڈالا جا سکتا (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
ہے موصوف ضلع گھوٹکی کیشہر میرپور ماتھیلو میں جے یو آئی ر مولانا محمد اسحاق لغاری کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کے بعد صوبائی مشیر سردار بنگل خان مہر کا کہنا تھا وفاقی حکومت اگر سندہ حکومت کے ساتھ صلاح مشورے سے سندھ کی راجدہانی کراچی میں کچھ بھترین منصوبے مہیا کرنا چاہتی ہے، سندھ حکومت اس نقطے پر ساتھ ہے، ان کا مزید کہنا تھا کے میٹھی میٹھی باتوں اور ترقی کے نام پر اگر کراچی کو وفاق اپنے حوالے کرنے کی سازش کر رہا ہے تو اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائیگی، اور ان کا مزید کہنا تھا کے وہ سمجھ رہے ہیں کے وفاقی حکومت اپنے پانچ سال مکمل نہیں کر سکے گی اگر عرصہ مکمل کر ہی لیا تو دوسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقعہ نہیں ملے گا، میر بنگل خان مہر کا مزید کہنا تھا کے بیروزگاری، بھوک اور مہنگائی وفاقی سرکار نے دی ہے، جس کا خاتمہ جانے کے سوا ممکن نہیں ہے۔
بنگل خان