ملتان:ناقص تفتیش پر تھانیدار معطل

  ملتان:ناقص تفتیش پر تھانیدار معطل

  

ملتان (وقائع نگار) ایس پی کینٹ نے اقدام قتل کے مقدمہ کی تفتیش میں " ڈنڈی" مارنے پر تھانہ شاہ شمس کے تھانیدار کو (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

معطل کرکے چارج شیٹ دے دی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ پولیس تھانہ شاہ شمس کے  اے ایس ائی شفقت اقدام قتل کی مقدمہ کی تفتیش کر رہا تھا۔جس میں طارق نامی مضروب کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔مذکورہ مقدمہ کے مدعی جعفر نے گیارہ ماہ کے بعد اپنے رشتہ دار شاہد کو  تتیمہ بیان کے ذریعے مقدمہ میں نامزد کیا۔ملزم شاہد کے لواحقین کے مطابق شفقت اے ایس آئی نے مدعی مقدمہ کے ساتھ  گٹھ جوڑ کیا ہوا تھا۔اور اسی وجہ سے یک طرفہ تفتیش  اور ملزم شاہد پر بار بار تشدد کرنے تلہ ہوا تھا۔ایس پی کینٹ نے ملزم پر تشدد اور میرٹ نہ کرنے پر تھانیدار شفقت کو معطل کردیا۔اور ساتھ ہی اسکو چارج شیٹ دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق تھانیدار  شفقت کو نشتر ہسپتال کی چوکی سے  ان گنت کرپشن کے الزامات کی وجہ سے نکالا گیا تھا۔

معطل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -