ماورائے عدالت قتل کا مذمت کرتے ہیں‘ ملک حسنین

ماورائے عدالت قتل کا مذمت کرتے ہیں‘ ملک حسنین

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور یونیورسٹی نے حیات بلوچ کے ماروائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حیات بلوچ قتل پر سو موٹو ایکشن لیا جائے اور  ملزمان کو قرار واقع سزا دی جائے پختوتون سٹوڈنٹس فیڈڈریشن جامعہ پشاور کے جنرل سیکرٹری ملک حسنین اور دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حیات بلوچ کے ماورائے عدالت قتل جتنی بھی مذمت   کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ حیات بلوچ کے قتل قانون و آئین کے شق 9 کی مکمل خلاف ورزی ہے ،پاکستان میں مظلوم قوموں خصوصا بلوچ اور پختون کے ساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے ورنہ ادھا ملک تو چلا گیا باقی بھی نہیں رہے گا. جبکہ بلوچستان سے ایف سی کو نکالا جائے  اور کسی بھی صورت مظلوم قوموں کے سرزمین کو چھاونی میں تبدیل کرنے حق نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن باچا خان کے افکار کے نمائندہ تنظیم ہونے کے ناطے مظلوم قومیتوں کے تحفظ کے ضامن ہے ہم غم کے اس گھڑی میں حیات بلوچ کے خاندان سمیت بلوچ قوم کے ساتھ کھڑے ہیں،ظلم کے خلاف مظلوم قوموں کی مل کر جدوجہد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے. انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حیات بلوچ قتل کیس کی شفاف تحقیقات کی جائے جبکہ سپریم کورٹ اس پر سو موٹو ایکشن لیکر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کریں اور ملزمان کو کیفر کرددار تک پہنچائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -