چارسدہ‘ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کا آغاز 

  چارسدہ‘ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کا آغاز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورورپورٹ)چارسدہ پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا۔ کاروائی کے دوران سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے لڑکے کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چارسد ہ پولیس نے سوشل میڈیا پر ا سلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف اپریشن کا آغاز کر دیا جس کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کے جاری کردہ احکامات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی محمد اقبال خان کے زیرنگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد ریاض خان نے کاروائی کے دوران فیس بک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم باسط ساکن سٹیشن کورونہ کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے نمائش کرنے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش کرنے والے ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔