صوابی، مختلف واقعات میں 3افراد  جاں بحق 

    صوابی، مختلف واقعات میں 3افراد  جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 صوابی(بیورورپورٹ)ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ سلیمان ولد رحم شیر سکنہ کلا ڈھنڈ مانیری نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ا ن کے والد رحم شیر ولد محمد شیر کو گذشتہ شب اپنے بیٹھک میں ذبح کر دیا گیا قتل کی دعویداری مبینہ طور پر وسیم باچا اوران کے والد سید لائق شاہ پر کی ہے جب کہ وجہ قتل موبائل کا تنازغہ بیان کی ہے۔ دریں اثناء سلیم خان کے مقام پر سٹیفا نہر میں نہانے کے دوران بائیس سالہ نوجوان عزیر ولد شرافت سکنہ مانیری ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ریسکیو1122کی غوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نہر سے نکال دیا اور بعد ازاں ورثا کے حوالے کر دیا جب کہ پشاور اسلام آباد موٹر وے پر واقع تفریحی گاؤں ہنڈ کے مقام پر دریائے سندھ میں نہانے کے دوران تہکال پشاور سے تعلق رکھنے والا 33سالہ نوجوان اعجاز ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو1122کی غوطہ خور ٹیم فوری طور پر لاش کو پانی سے نکالنے کے لئے موقع پر پہنچی تاہم آخری اطلاع آنے تک لاش دستیاب نہ ہو سکی۔