نئی بھرتی اساتذہ کی تنخواہیں فوری طور پر جاری کی جائیں‘ عبدالوکیل خان

نئی بھرتی اساتذہ کی تنخواہیں فوری طور پر جاری کی جائیں‘ عبدالوکیل خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (تحصیل رپورٹر) نئی بھرتی اساتذہ کی تنخواہیں فوری طور پر جاری کی جائیں۔ تنخواہوں کی بندش باعث تشویش ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر آل این ٹی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ عبدالوکیل خان نے میڈیا سے گفتگو میں کی۔ انھوں نے وزیر تعلیم، سیکریٹری تعلیم ڈائریکٹر تعلیم محمد ابراہیم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نئے بھرتی شدہ میل و فی میل اساتذہ جو پرائیویٹ نوکریوں سے استعفی دے چکے ہیں جسکی وجہ سے انکی سابقہ ملازمت کی تنخواہیں بند ہوگئی ہیں۔جبکہ موجودہ پوسٹوں پر انکی تنخواہیں جاری نہ ہونے کی وجہ سے انکے خاندانوں کو شدید مالی مشکلات درپیش ہیں۔یہ اساتذہ ایک نئی امید، جوش اور ولولے کے ساتھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور استاد بھرتی ہوئے ہیں۔ انکی تنخواہوں کے اجراء میں بلاجواز تاخیر سے انکو محکمہ تعلیم سے بد دل نہ کیا جائے۔ اصولی طور پر محکمہ کو انکی تنخواہیں بغیر کسی شرط کے بروقت جاری کرنی چاہیے تھی کیونکہ سکولز کھلنے اور اکثر اضلاع میں اساتذہ کی تعلیمی اسناد کی تصدیق ہونے کے باوجود مختلف اضلاع کے ڈی۔ای۔اوز کا بروقت ان اساتذہ کی تنخواہیں جاری نہ کرنا باعث تشویش ہے۔ ہم محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار سے ایک مرتبہ پھر گزارش کرتے ہیں کہ فوری طور پر نئے اساتذہ کی پے ریلیز کے احکامات صادر فرماویں تاکہ ان کے مشکلات کا ازالہ ہو سکیں۔گذشتہ چھ مہینوں سے تنخواہیں سے محروم اساتذہ کو احتجاج کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔