تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ٹی ایم اے لاچی ملازمین نے ہڑتال کا اعلان کردیا

  تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ٹی ایم اے لاچی ملازمین نے ہڑتال کا اعلان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ٹی ایم اے لاچی ملازمین نے ہڑتال کا اعلان کردیا 23 اگست تک جولائی اگست تنخواہ کا بندوبست نہ ہوا تو 24 اگست سے مکمل ہڑتال ہوگی ٹی ایم اے ایمپلائز یونین کا اجلاس زیرصدرات صدر فضل نوید منعقد ہوا جسمیں صوبائی یونین رہنماوں بشیرباچا‘ ظفراللہ جان‘ منیب‘ نصیرخان‘ صادق نواز اور دیگر ملازمین نے شرکت کی جہاں فیصلہ ہوا کہ غریب ملازمین عید کی تنخواہ سے محروم رہے اور اب اگست مہینہ بھی پورا ہونے والا ہے لہٰذا 23 اگست تک غریب ملازمین کیلئے تنخواہ کا بندوبست کیا جائے نہیں تو 24 اگست سے دمادم مست قلندر اور مکمل ہڑتال مجبوری ہوگی جسکی ذمہ داری ارباب اختیار پر ہوگی۔