قندھار، طالبان کے حملے میں 4پولیس اہلکار ہلاک، غزنی میں دھماکہ، 7شہری جاں بحق 

  قندھار، طالبان کے حملے میں 4پولیس اہلکار ہلاک، غزنی میں دھماکہ، 7شہری جاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 قندھار،کابل(شِنہوا،این این آئی) افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں ہفتہ کی رات جھڑپوں کے دوران افغان پولیس کے4اہلکار ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان کے مطابق عسکریت پسندوں نے ضلع سپن بولدک کے علاقہ شاڈیز میں پولیس کی ایک چوکی پر حملہ کردیا جس کے بعد کئی گھنٹوں تک جھڑپ جاری رہی، جھڑپوں کے باعث 4پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔ترجمان کے مطابق جھڑپوں میں طالبان کا بھی جانی نقصان ہوا ہے۔صوبہ کے علاقوں پر قابض طالبان ناہموار علاقوں اور پہاڑوں کو پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور سکیورٹی فورسز پر حملہ کرکے بار بار فرار ہو جاتے ہیں۔دریں اثنا وسطی صوبہ غزنی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے کے نتیجے میں سات افغان شہری جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افراد میں تین خواتین اور دوبچے شامل ہیں۔افغان میڈیا نے مقامی حکام کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق دن دس بجے یہ واقعہ صوبہ غزنی کے ضلع جاغتو میں اْس وقت رونما ہوا جب ایک پرائیویٹ موٹرکار سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کارمکمل طورپر تباہ ہوگئی جبکہ کار میں سوار سات افغان شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔کسی تنظیم نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
قندھار،حملے