اپر باڑہ میں وٹرنری ہسپتال  کا باقاعدہ افتتاح 

  اپر باڑہ میں وٹرنری ہسپتال  کا باقاعدہ افتتاح 

  

باڑہ (نمائندہ پاکستان)ممبر صوبائی اسمبلی شفیق افریدی نے اپر باڑہ میں وٹرنری ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کیا۔  اس موقع پر اپر باڑہ میں محکمہ لائیوسٹاک کے تعاون سے ہزاروں مال مویشیوں ٹیکہ جات لگائے گئے۔ اپر باڑہ میں وٹرنری ہسپتال میں مال مویشیوں کے علاج، ویکسینیشن اور ادویات کی سہولیات پورے وادی تیراہ کے عوام مستفید ہونگے جس کا مقصد مال مویشیوں کی زندگی کو محفوظ بنانا ہے تاکہ مال مویشیوں کے اچانک اموات اور مختلف قسم کے بیماریوں پر قابو پاسکے۔ وادی تیراہ کے عوام کے زندگی کا انحصار مال مویشیوں پر ہے ان کو سہولیات دینے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی شفیق افریدی نے اپر باڑہ میں وٹرنری ہسپتال افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر افتاب، ڈاکٹر ضیا اللہ شاہ، باڑہ تاجران صدر سید ایاز، معروف کنٹریکٹر نذر خان، عمر خالق، نبی گل اور جاوید سمیت دیگر مشران موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپر باڑہ میں وٹرنری ہسپتال سے اپر باڑہ کے تمام لوگ مستفید ہونگے اپنے مال مویشیوں کے بہتر دکھ بال کر سکتے ہیں ان کے مال مویشیوں کیلئے ویکسینیشن اور ادویات باڑہ یا پشاور جانے کی بجائے گھر اپر باڑہ میں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ بہت زیادہ مال مویشی پالتے ہیں لیکن سہولیات نہ ہونے سے مختلف بیماریاں اور مویشیوں کے اموات واقع ہوتے ہیں لیکن اس وٹرنری ہسپتال کے قیام سے اپر باڑہ نہیں بلکہ پورے وادی تیراہ کے عوام کو مال مویشیوں کے بہتر علاج اور سہولیات ملے گا۔ اس موقع پر مقامی مشران نے ممبر صوبائی اسمبلی شفیق افریدی کا شکریہ ادا کیا اور ان کارکردگی کو سراہا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -