واپڈا یونین‘ شفیع اللہ خان چوتھی مرتبہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے

واپڈا یونین‘ شفیع اللہ خان چوتھی مرتبہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے

  

پشاور (سٹی رپورٹر)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے انٹرنل الیکشن شفیع اللہ خان چوتھی بار خیبر ڈویژن کا بلا مقابلہ چیئرمین جبکہ خیبر سرکل کا بلا مقابلہ سیکرٹری منتخب۔ آل پاکستان واپڈاہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر سرکل کے ڈویژنل چیئرمین کا اجلاس اقبال لیبر ہال رینگ روڈ پشاور میں منعقد ھواجس میں ھنگو،کوھاٹ،نوشہرہ،خیبر ڈویژن کے چیئرمین اور سیکرٹریزجبکہ سب ڈویژن چیئرمین،سیکرٹری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں تمام عہدیدارو نے یونس شاہ خان کو خیبر سرکل کا چیئرمین جبکہ شفیع اللہ خان کو بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب کیاجبکہ شیراز خان نوشہرہ وائس چیئرمین،جان سید خان نوشہرہ ڈپٹی چیئرمین،فرخ سیر خان جائنٹ سیکرٹری طارق،داود خان ڈپٹی کوھاٹ سے سیکرٹری اور ارشاد خان سینئر وائس چیئرمین منتخب ہوا۔شفیع اللہ خان نے تمام سٹاف اور عہدیدارو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پیسکو کی بہتری اور ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات محنت کی ہے جس کاسلہ آج ملازمین اور عہدیدارو کی محبت اور بلا مقابلہ منتخب ہونے کی صورت میں ہمیں مل رہاہے، آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے صوبائی و مرکزی قائدین کی شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنی اتفاق و اتحاد برقرار رکھتے ہوئے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا اور ملازمین کا فرض بنتا ہے کہ ہم پیسکو کی بہتری کیلئے لائن لاسز کم کرنے بجلی چوری روکنے اور ریکوری بہتر بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور بجلی صارفین کو بہتر سہولیات دینے کیلئے اپنی کردار ادا کریں اگر محکمہ کی خسارہ کم ہوگا تو ملازمین کو مراعات ملیں گے۔آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین پیسکو میں سٹاف کی کمی،ملازمین کی بچوں کی بھرتی،پروموشن،میڈیکل بقایا جات،بجلی حادثات میں کمی اور ملازمین کو بہترین معیاریT&Pگاڑیوں کی کمی ٹی اے اینڈڈی اے، آف ڈے ویجز اور دیگر مسائل کیلئے سٹاف کو مراعات دلانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -