مخلوق خدا کی خدمت عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں‘ ریاض خان

      مخلوق خدا کی خدمت عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں‘ ریاض خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی  برائے پبلک ہیلتھ ریاض خان نے کہا ہے کہ سیاست عوامی خدمت کا نام ہے ہم مخلوق خدا کی خدمت عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں اور اسی جذبے کے تحت عوام کی خدمت میں روز اول سے مصروف عمل ہیں،حلقہ پی کے۔ 20 کو ماڈل حلقہ بنانے کیلئے بے شمار منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جس کی تکمیل سے حلقہ پی کے۔ 20 کا نقشہ بدل جائے گا۔وہ ہفتہ کے روز بونیرعلاقہ تورورسک جنگدرہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر سیف الرحمن باچا، حنیف الرحمن باچا ' ڈاکٹر محب الرحمن باچا نے اپنی اپنی پارٹی سے مستعفی ہو کر اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور معاون خصوصی ریاض خان،وزیر اعلیٰ محمود خان،وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاشمولیت اختیار کرنے والوں کو ریاض خان نے پارٹی کی ٹوپیاں پہنائیں اور مبارکباد دی شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے حقدار کو حق دلانے کی نئی روایت ڈالی ہے جس کی وجہ سے حکومت اور اداروں پر عوام کا اعتماد بڑھا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو رہا ہے اور عوام کا ہر جائز مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو ان کا حق کسی سیاسی مداخلت، سفارش اور رشوت کے بغیر ان کی دہلیز پرپہنچانے کا مشن جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع بونیر پی ٹی آئی کا مضبوط گڑھ اور غیور قوم کی سرزمین ہے جہاں کی ترقی کے لئے تمام توانائیاں بروئے کار لائینگے اور ترقیاتی فنڈز کی منصفانہ تقسیم سے بونیر میں تعلیم، صحت سمیت تمام شعبوں میں ریکارڈ ترقیاتی اصلاحات اور کام کرینگے انہوں نے کہا کہ بونیر کے کارکنوں اور عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے انہوں نے کارکنوں سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ بونیرکے عوام کی تمام محرومیوں کا ازالہ کرینگے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔