ضمانت قبل از گرفتاری کے باوجود بھائی کو گرفتار کیا گیا

ضمانت قبل از گرفتاری کے باوجود بھائی کو گرفتار کیا گیا

  

ضلع خیبر (بیورورپورٹ)عدالت سے بی بی اے لانے کے باوجود بھی ایس ایچ او ابراہیم شینواری نے میرے بھائی کو گرفتار کیا ہے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے ڈی  پی او خیبر نوٹس لے اور انہیں انصاف دلایئں جاوید ولد سیدا گل سکنہ شیخمل خیل بھائی خیل نے لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ لنڈی کوتل کے ایس ایچ او ابراہیم شینواری نے ان کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ انہوں نے عدالت سے بی بی اے بھی لایا ہے اور عدالت نے اسکی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے چکا ہے انہوں نے تھانہ لنڈی کوتل میں مخالف فریق کے خلاف درخواست بھی دے چکا ہے لیکن کوئی عملدرامد نہیں ہو رہی ان کا کہنا تھا کہ انکی شیخمل خیل کے دوسرے فریق کیساتھ زمین کے تنازعہ پر عدالت میں کیس چل رہی ہے انہوں نے الزام لگایا کہ وہ مخالف فریق کو گرفتار نہیں کر رہے ہیں جبکہ ان کے بھائی کو گرفتار کر کے ان کیساتھ زیادتی کر رہے انہوں نے ڈی پی او خیبر محمد اقبال سے اپیل کی کہ انہیں انصاف دلائیں اور انہیں انصاف کی فراہمی کو ممکن بنائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -