کان گیس دھماکے کے بعد ڈی پی او اور کمانڈنٹ کا دورہ

کان گیس دھماکے کے بعد ڈی پی او اور کمانڈنٹ کا دورہ

  

ہنگو (بیورو رپورٹ) لوئر اورکزئی کے علاقہ ڈولی میں کوئلے کے کان میں گیس دھماکے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع اورکزئی نثار احمد خان اور کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس بریگیڈیئر ذاکر اللہ خان نے علاقے کا دورہ کیا انتظامات کا جائز ہ لیا اس موقع پر برہمی کاظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئلے کے کان کنوں کیلئے ہر قسم کے حفاظتی انتظامات مہیا کریں بصورت دیگر کوئلے کے کان میں کام بند کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے روز الحسینی کول مائن نمبر زیرو زیرو میں گیس دھماکے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع اورکزئی نثار احمد خان اور کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس بریگیڈئیر ذاکر اللہ خان نے علاقہ ڈولی کا دورہ کیا وہاں پر ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئلے کے کانوں میں کام کرنے والے مزدور مجبوری کی وجہ سے اپنی زندگیاں داؤ پر لگاتے ہیں کول کمپنی اور مائن کے مالک کو چاہئے کہ وہ کوئلے کے کان کنوں کیلئے ریسکیو اور صحت نظام کے ساتھ ساتھ تمام تر حفاظتی انتظامات مہیا کریں بصورت دیگر کوئلے کے کانوں میں کام بند کرنے پر غور کیا جائے گا یاد رہے کہ علاقہ ڈولی میں سینکڑوں کول مائنز ہیں جس میں سوات شانگلہ و دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مزدور اپنے جان کو جھوکم میں ڈال کر رزق کمانے کے لئے کام کرتے ہیں اس کے باوجود کوئلے کے کانوں کے مالکان کروڑ پتی اور ارب پتی بن چکے ہیں مگر ان مزدوروں کی حفاظت کیلئے اب تک کسی بھی قسم کے صحت ریسکیو نظام اور دیگر حفاظتی تدابیر فراہم نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے ان کوئلے کے کانوں میں اب تک درجنوں مزدور جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں جو کہ ایک افسوس ناک امر ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -