سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ آپریشن‘ 7 اشتہاری گرفتار

سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ آپریشن‘ 7 اشتہاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)ڈی پی او صوابی عمران شاہد نے ضلعی پولیس کی ہدایت پرصوابی پولیس نے ضلع بھر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف سرچ اپریشن کرتے ہوئے 07 اشتہاری بارہ سہولت کار کو گرفتار کر کے04 کلاشنکوف, 13 پستول,6 بندوق اور سینکڑوں کارتوس برآمد کر لی۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی عمران شاہد نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کا آغاز کرتے ہوئے ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں جملہ ایس ایچ اوز نے قتل و اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف گومبنگ اپریشن شروع کی اس سلسلے میں 07 مجرمان ا,شتہاری,مجرمان اشتہاری کو پناہ و امداد مہیاء کرنے والے 12 سہولت کار, 06 منشیات فروشان کو دھرلیے۔جنکے قبضے سے 04 عدد کلاشنکوف,13 عدد پستول,06 عدد بندوق اور سینکڑوں کارتوس برآمد کیے گئے۔ جبکہ 7000گرام چرس بھی برآمد کیے۔اس کے علاوہ 35 گرام آئس 350گرام ہیروئن بھی برآمد ہوئی۔ ڈی پی او صوابی نے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری یقینی بنانے کے لیے جملہ ایس ایچ او ز کو سخت ہدایات جاری کیا ہے کہ غفلت سستی احتیار کرنے والے ایس ایچ او  کے خلاف سخت قانونی شوکاز نوٹس دیا جائے گا