پبی‘ گن پوائنٹ پر لوٹنے والا منظم 04 رکنی گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

پبی‘ گن پوائنٹ پر لوٹنے والا منظم 04 رکنی گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

  

پبی (نما ئندہ پاکستان) عوام کو لفٹ دیکر گن پوائنٹ پر لوٹنے والا منظم 04 رْکنی گروہ سرغنہ سمیت گرفتار۔ورادات میں استعمال ہونے والی فلائنگ کوچ واردات میں لوٹی گئی نقدی برآمد۔ملزمان کا نوشہر ہ کے علاوہ خیبر پختونخواہ کے دیگر اضلاع  اور پنجاب میں متعدد واردوتوں کا اعتراف28-07-2020کو نصیر شاہ ساکن نوشہرہ کلاں نے پبی پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے کہا۔کہ میں اور میرا بھائی لالا کلے مویشی منڈی سے نوشہرہ جانے کیلئے فلائنگ کوچ میں بیٹھ گئے۔جس میں پہلے سے چند عورتیں،ڈرائیور اور کنڈیکٹر موجود تھے تارو جبہ پہنچ کر ایک عورت نے الٹیاں شروع کی۔ہماری توجہ اْس طرف ہوگئی  جس پر باقی نے ہمیں پکر کر ہم سے 03لاکھ روپے چھین کرفلائنگ کوچ سے اْتار دیاجس پر مقدمہ نمبر 375 مورخہ 28-07-2020 جرم 392 تھانہ پبی رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین نے عوام کو لفٹ دیکر گن پوائنٹ پر لوٹنے کا نوٹس لیتے ہوئے  طیب جان DSP پبی کی سربراہی میں زرداد خان SHOپبی پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ان ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیاپولیس ٹیم نے نوشہرہ جی ٹی روڈ پرتاروتا خیر آباد سادہ کپڑوں میں پولیس ہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی۔اہلکاروں نے مختلف گاڑیوں میں لفٹ لیکر سواریوں کی روپ میں اپنا کام کو جاری رکھاتفتیشی ٹیم نے دن رات کی انتھک محنت کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ ملزمان مشتاق ولد خان عرف ملنگ،مسلم ولد جمروز عرف لیلیٰ،مسما? فوزیہ عرف فوجی زوجہ رمضان اور مسما? سکینہ عرف پیکو زوجہ شیر زمان ساکنان جہانگیرہ کو گرفتار کرلیاابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف جْرم کرتے ہوئے کئی اہم راز اْگل دئیے۔ملزمان نوشہرہ کے علاوہ خیبر پختونخواہ کے دیگر اضلاع  اور پنجاب پولیس کو متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب ہیں ملزمان کی نشاندہی میں لوٹی گئی رقم میں سے 2 لاکھ 30 ہزار روپے  اور واردات میں استعمال ہونے والی فلائنگ کوچ برآمد کر لی گئی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین نے تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ متاثرہ اور مظلوم عوام کو انصاف کی فراہمی پولیس کااولین فرض ہے جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -