چارسدہ‘ اتمانزئی میں جرگہ کے دوران فائرنگ‘ 2 نوجوان جاں بحق 1 زخمی

چارسدہ‘ اتمانزئی میں جرگہ کے دوران فائرنگ‘ 2 نوجوان جاں بحق 1 زخمی

  

چارسدہ(بیورورپورٹ) اتمانزئی میں جرگہ کے دوران فائرنگ سے دو نوجوان قتل ایک زخمی۔ملزم فرار۔ تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ  چارسدہ کے حدود اتمانزئی محلہ چوکنڈی میں مبینہ ملزم فائق ولد عطا ء محمد نے جرگہ کے دوران اچانک طیش میں آکر اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عبد الرحمان ولد صفدر علی اور اسامہ ولد شعیب موقع پر جان بحق ہو گئے جبکہ ملزم کی فائرنگ سے عارف ولد تحسین اللہ شدید زخمی ہو گئے۔واقعہ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ پولیس زرائع کے مطابق مقتول اسامہ اور ملزم فائق کے مابین چند روز پہلے تکرار ہوئی تھی اور اس حوالے سے ملزم کے حجرے میں جرگہ جاری تھا کہ ملزم نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کی۔ پولیس نے مستعیث شوکت علی ولد صفدر علی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف دہرے قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -