جہانیاں،زمیندار نے بنیادی مرکز صحت کو ٹینٹ لگا کر شادی ہال بنا دیا

  جہانیاں،زمیندار نے بنیادی مرکز صحت کو ٹینٹ لگا کر شادی ہال بنا دیا

  

جہانیاں (آئی این پی) جہانیاں کے ایک بنیادی صحت مرکز میں ٹینٹ لگا کر شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ جہا نیاں کے نواحی گاؤں میاں پور میں مقامی زمیندار نے بنیادی مرکز صحت میں ٹینٹ لگا کر ہسپتال کو شادی ہال میں تبدیل کر دیا۔ بنیادی صحت مرکز میں شادی کی تقریب گذشتہ روز منعقد کی گئی جس کے باعث مریض پریشان رہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ باراتیوں کو ہسپتال کے احاطے میں بٹھا کر کھانا کھلایا گیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کرا دی ہے، غفلت برتنے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

شادی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -