ہنگو‘ ڈی پی او کا جاں بحق  5 بہن بھائیوں کے گھر آمد

         ہنگو‘ ڈی پی او کا جاں بحق  5 بہن بھائیوں کے گھر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ہنگو (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع اورکزئی نثار احمد خان نے گزشتہ روز کوہاٹ کے علاقہ شیخان میں اورکزئی کے علاقہ بیزوٹ سے تعلق رکھنے والے برساتی نالے میں جاں بحق 5بہن بھائیوں کے گھر آمد ورثاء سے تعزیت کی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع اورکزئی نثار احمد خان نے کوہاٹ کے علاقہ شیخان میں گزشتہ روز لوئر اورکزئی بیزوٹ سے تعلق رکھنے والے یارمین گل نامی شخص کے گھر کے 5بہن بھائی برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ ان کے گھر کو تعزیت کے لئے گئے گھر کے سربراہ یارمین گل کے ساتھ مل کر ان سے تعزیت کی اور کہا کہ اس بھاری غم میں ہم آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اللہ آپ لوگوں کو اس کا صلہ دوسری جہاں میں دے آپ اور آپ کے خاندان کو اللہ تعالیٰ صبر جمیل عطا فرمائے۔