جے یو آئی کا 7 ستمبر کو یوم تحفظ  ختم نبوتؐ منانے کا اعلان

جے یو آئی کا 7 ستمبر کو یوم تحفظ  ختم نبوتؐ منانے کا اعلان

  

تیمرگرہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جے آئی یوتھ صوبہ خیبر پختونخوا نے 7ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت منانے کا اعلان کردیا،صوبے بھر کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز پر تحفظ ختم نبوت کنونشنز کا انعقاد کیا جائے گا،ملک میں قادیانی لابی کے اثررسوخ میں اضافہ تشویش ناک ہے،ان خیالات کا اظہار جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر صدیق الرحمن پراچہ نے جے آئی یوتھ لوئیر دیر کے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق ایم پی اے وامیر ضلع جماعت اسلامی اعزاز الملک افکاری،صوبائی سیکرٹری اطلاعات مشتاق خلیل اور ضلعی صدر فاروق حمید اللہ بھی موجود تھے،جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر صدیق الرحمن پراچہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت پاکستان میں قادیانی لابی کی پشت پناہی کی جارہی ہے جس سے عوام میں شدید تشویش پائی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ قادیانی لابی ملک کے جغرافیائی اورنظریاتی سرحدات کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے انھوں نے کہا کہ 7ستمبر کو پورے صوبے میں بڑے پیمانے پر تحفظ ختم نبوت کنونشنز کا انعقاد کرکے عوام کو حقائق سے آگاہ کرینگے انھوں نے جے آئی یوتھ کے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ پورے جوش وجذبے کے ساتھ یوم تحفظ نبوت منا کر ملک دشمنوں کے عزائم ناکام بنائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -