ہنگو‘ محرم الحرام سیکورٹی کے حوالے سے پولیس افسران کو ہدایات جاری

ہنگو‘ محرم الحرام سیکورٹی کے حوالے سے پولیس افسران کو ہدایات جاری

  

ہنگو (بیورورپورٹ)ہنگومیں محرم الحرام کی سیکیورٹی کی حساس ڈیوٹی سے متعلق پولیس افسران وانچارجان کواہم ہدایات جاری کردیئے گئے ہیں اس سلسلے میں پبلک ائی سکول ہنگومیں پولیس افسران کیلئے خصوصی ریہرسل کااہتمام کیاگیامحرم الحرام کی حساس ڈیوٹیوں پرتعینات  باہراضلاع سے انیوالی پولیس افسران کواہم ہدایات جاری کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن اسلم نوازخان نے کہا کہ ہنگومیں محرم الحرام کی حساسیت کے پیش نظرتمام پولیس افسران و اہلکاروں کوچھٹیوں پرجانیکی اجازت ہرگزنہیں ہے پولیس افسران واہلکارمحرم الحرام کی حساس  ڈیوٹیوں کے دوران کوروناوباء سے خودکومحفوظ رکھنے کے لئے ایس اوپیزپرعمل درامدکرتے ہوئے بدوران ڈیوٹی ماسک اورسینٹائزرکااستعمال یقینی بنائیں اوربدوران  بنائیں اپنے جائے تعیناتی پر24گھنٹے موجودرہیں اورمشکوک اوراڈیوٹی عوام الناس کوبھی ایس اوپیزپرعملددرامدکرنے کی تلقین کریں تاکہ کوروناجیسی وبا سے  بچاوممکن ہوں بدوران ڈیوٹی صبروتحمل کامظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں افسران بالا اورکنٹرول روم سے رابط کریں کسی بھی حال میں صبرکادامن ہاتھ سے نہ جانے دیں مسجد اورامام بارگاہ جانے والے افرادکی چادراوڑھنے پرمکمل پابندی ہوگی بدوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ اورہلمٹ کااستعمال یقینیجنبی اشخاص پرکھڑی نظررکھتے ہوئے مسجداورامام بارگاہ کے اندربغیرتلاشی کسی کو اندرنہ جانے دیں مذہبی اورسیاسی گفتگوسے پرہیزکرتے ہوئے بدوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال نہ کریں بصورت دیگرخلاف ورزی والوں کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -